ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اناؤ ریپ کیس: ہسپتال میں بنا ویڈیو وائرل، متاثرہ کے والد نے لیا تھا حملہ آور کا نام 

اناؤ ریپ کیس: ہسپتال میں بنا ویڈیو وائرل، متاثرہ کے والد نے لیا تھا حملہ آور کا نام 

Thu, 12 Apr 2018 12:02:29    S.O. News Service

لکھنؤ11اپریل (ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی بانگرمؤ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے مبینہ جنسی استحصال کی متاثرہ کے والد نے اپنی موت سے چند دن پہلے اپنے حملہ آوروں کا نام بتایا تھا۔’ممبر اسمبلی کا بھائی متاثرہ لڑکی کے باپ کو حملہ آوروں کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کی بنیاد پر گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا، اور پیر کو پولیس کی حراست میں ہی اس کی موت ہوئی تھی۔لڑکی کے والد پر حملہ اس وقت ہوا تھا جب انہوں نے 16 سالہ بیٹی کو انصاف دلانے کی کوششیں بند نہیں کیں۔ جس کے ساتھ گزشتہ سال جون کے مہینے میں مبینہ طور پر رکن اسمبلی اور اس کے بھائی نے ریپ کیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کی طرف سے دائر کردہ اجتماعی عصمت دری کی شکایت واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔اتوار کو متاثرہ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی رہائش کے باہر خود سوزی کی کوشش کی تھی ۔ اسی دن اس 55 سالہ متاثرہ کے والد کو ایک مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ہسپتال میں ریکارڈ کیا گیا ایک ویڈیو اب سامنے آیا ہے۔ جس میں وہ ابتدائی طبی چیک اپ کے دوران 3 اپریل کو خود پر ہوئے حملے کے بارے میں سوالات کا جواب دے رہا ہے۔ویڈیو میں متاثرہ کے باپ کے چہرے اور سینہ پر زخم کے گہرے نشانات نظر آرہے ہیں اور وہ کہہ رہا ہے، "اتل سنگھ، ایم ایل اے کے بھائی نے مجھے پیٹا، وہ مجھے پیٹتا رہا،کسی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی،پولیس والے (ممکنہ طور ممبر اسمبلی کے سیکورٹی) وہیں کھڑے تھے، انہوں نے کچھ نہیں کیا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موت کی وجہ بڑی آنت کے پھٹ جانے کی وجہ سے زہر کا پھیل جانا تھا؛ لیکن رپورٹ میں 14 مہلک زخم کابھی ذکر ہے۔ پیٹ کے قریب، کولہوں، رانوں، گھٹنوں کے اوپر اور نیچے اور بازو پر کئی نشانات ہیں ۔ کئی دن تک اتل سنگھ کو بچانے کی پولیس کی طرف سے کی گئی کوششوں کے بعد اسے منگل کی شام کو حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کا نام اہل خانہ کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت میں تھا، لیکن پولیس کی طرف سے درج کیے گئے ایف آئی آر میں اس کا نام ہٹا دیا گیا تھا۔ بدھ کی صبح، کلدیپ سنگھ سینگر کی بیوی نے لکھنؤ میں پولیس کے ایک اعلی افسر سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ اپنے شوہر کے لئے انصاف چاہتی ہیں، جن کو اس وقت میڈیا ٹرائل کے ذریعہ ملزم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ملزم ایم ایل اے کی بیوی نے کہا تھا انہوں نے (کلدیپ سنگھ سینگر نے) خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا ہے، اور لاچار محسوس کر رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ سچائی سامنے آئے ۔ صرف ’زانی ‘ لفظ استعمال کر لینے سے کچھ بھی ثابت نہیں ہو پائے گا۔


Share: